حیدرآباد۔ ۱۹/جولائی ۔ تنظیم نسواں تعمیرملت کے زیر اہتمام خواتین
وطالبات کے لئے تیسرا قرآنی مذاکرہ بتاریخ ۲۰/ جولائی م ۲۱/ رمضان المبارک
زیر صدارت محترمہ اصغر صدیقہ صاحبہ نائب صدر تنظیم نسواں تعمیرملت منعقد
ہوگا۔ اس جلسہ کو محترمہ صبحیہ صدیقی صاحبہ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ
بعنوان روز اور اسکے مسائل ‘محترمہ ڈاکٹر جوہر جہاں صاحبہ بعنوان’’ قرآن
مجید میں خواتین کا ذکر ‘‘ محترمہ زہرہ فاطمہ صاحبہ بعنوان’’فضلیت اعتکاف‘‘
محترمہ عظمت انسا ء صاحبہ ’’حضرت خالدبن ولیدؓ تاریخ کے آئینہ میں‘‘ مخاطب
کرینگے۔ قاریہ معراج بیگم کی قرأت کلام پاک کے بعد محترمہ مریم قادری اور
محترمہ فردوس بیگم ہدیہ نعت پیش کرینکی سعادت حاصل کرینگے۔ محترمہ ثمامہ
صفوریٰ کنونیر جلسہ نے خواتین اور طالبات سے بہ پابندی وقت شرکت کی گذراش
کی ہے۔